نئی دہلی، 10 نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کانگریسی لیڈر پی چدمبرم نے مودی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج گوہاٹی میں جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس کے بعد ’’ تبدیلیوں کی بوچھار ‘‘ ہونے کی امید ہے اور گھبراہٹ میں آئی مودی حکومت کے پاس جی ایس ٹی میں نئی شرح میں تبدیل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں ہے ۔ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی صدارت میں کمیٹی جی ایس ٹی کی شرح پر بحث کے لئے آسام کے شہر گوہاٹی میں اجلاس کر رہی ہے ۔۔چدمبرم نے کہا کہ حکومت اگلے ماہ گجرات اسمبلی انتخابات کی وجہ سے اپوزیشن اور ماہرین کے مشورہ پر توجہ دینے پر مجبور ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جی ایس ٹی کونسل اجلاس میں آج جی ایس ٹی جماعتوں میں تبدیلیوں کی بوچھار ہونے کی امید ہے ۔گھبراہٹ میں آئی حکومت کے پاس تبدیلی کی مانگ کو قبول کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے چدمبرم نے ٹویٹ کیا کہ گجرات انتخابات کی وجہ سے حکومت جی ایس ٹی کے نفاذ کے تعلق سے اپوزیشن اور ماہرین کے مشورہ پر توجہ دینے کے لئے مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت والی ریاستوں کے وزراء خزانہ کے جیٹلی کو لکھے مکتوب آج جی ایس ٹی کونسل میں بحث کریں گے۔